نئی دہلی،16جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دولت مشترکہ کھیلوں کے سابق چاندی تمغہ فاتح سوم بہادر نے ہندوستانی باکسنگ کونسل کے ساتھ معاہدہ کرکے پیشہ ور بننے کا فیصلہ کیا ہے۔سوم بہادر کا کیریئر بیماری کی وجہ سے متاثر رہا ہے،وہ 29جنوری کو امپھال میں اسی رات اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کریں گے جب سابق عالمی چمپئن ایل سریتا دیوی پیشہ ورانہ باکسر کے طور پر ڈبیوکریں گی۔ایک وقت ریٹائرمنٹ لے کر کوچ بننے کا فیصلہ کرنے والے سوم بہادر کا سامنا تھائی لینڈ کے منوپ ستھیم سے ہوگا۔اسی مقابلے کے دوران دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسہ تمغہ فاتح پنکی جاگڑا بھی پیشہ ورانہ دنیا میں داخل ہوں گی۔ان کا سامنا سلوواکیہ کی کلاڈیا پھیریجی سے ہوگا جبکہ سریتا دیوی ہنگری صوفیہ بیڈو سے بھڑیں گی۔دیگر مقابلوں میں وپن کمار کا سامنا یوگنڈا کے مبارک سیگیا اور سدھارتھ ورما کا ہم وطن جگنناتھن سے ہوگا۔